Tuesday, September 27, 2022

دشمن کی فوجی ساز و سامان کی خریداری سے باخبر، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیا جائیگا، سربراہ پاک فضائیہ

دشمن کی فوجی ساز و سامان کی خریداری سے باخبر، کسی بھی مہم جوئی کا جواب دیا جائیگا، سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد ( 92 نیوز) سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور نے کہا کہ دشمن کی فوجی ساز و سامان کی خریداری سے لا علم نہیں ، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ  طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور نے پی اے ایف بیس قادری پر مشقوں کا معائنہ کیا ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اظہار اطمینان بھی کیا۔