Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دشمن کوئٹہ جیسے واقعات سے سی پیک کو متاثر نہیں کرسکتے : احسن اقبال

دشمن کوئٹہ جیسے واقعات سے سی پیک کو متاثر نہیں کرسکتے : احسن اقبال
August 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ دشمن اقتصادی راہداری پر حملے کرسکتا ہےلیکن کوئی غلط فہمی میں نہ رہےکوئٹہ جیسے واقعات سی پیک کو متاثر نہیں کرسکتے پاکستان اور چین کی قیادت متحد ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان افغانستان سنٹرل ایشین ٹریڈ سمٹ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کاکہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایک حقیقت ہے جسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا سی پیک کوکوئی سازش ختم نہیں کرسکتی منصوبہ ہر حال میں مکمل کیا جائیگا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی جاری ہےسانحہ کوئٹہ کے بعد چوکنا رہنا ہو گا تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک صرف پاکستان نہیں پورے خطے کا منصوبہ ہے وسطی ایشیائی ممالک گوادر بندرگاہ کو استعمال کرسکتے ہیں۔