Saturday, September 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

دشمن پاکستان کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھیں، میاں محمد حنیف

دشمن پاکستان کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھیں، میاں محمد حنیف
August 14, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) یوم آزادی پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خصوصی تقریب ہوئی، چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف کا کہنا تھا، پاکستان نبی کریم ﷺ کے صدقے حاصل ہوا، دشمنانِ اسلام، دشمنانِ پاکستان ملک کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں۔

یومِ آزادی کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریب کا انعقاد ہوا، چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف، گروپ ایڈیٹر 92 نیوز ارشاد عارف، چیف جسٹس (ر) محبوب احمد سمیت سینئر صحافیوں نے تقریب میں شرکت کی۔

شرکاء نے یادگار شہداء تحریک پاکستان پر گلدستہ پیش کیا اور ملک وقوم کی سلامتی و ترقی کیلئے دعائیں کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف کا کہنا تھا یہ ملک نبی کریم ﷺ کے صدقے حاصل ہوا، دشمنانِ اسلام، دشمنانِ پاکستان ملک کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھیں۔

تقریب کے اختتام پر کارکن تحریک پاکستان ڈاکٹر سعید احمد کی کتاب کی تقریب رونمائی ہوئی، نظریہ پاکستان ٹرسٹ کی جانب سے تقریب کے شرکاء کو شیلڈز بھی پیش کیے گئے۔

اس سے قبل چیئرمین 92 نیوز میڈیا گروپ میاں محمد حنیف، گروپ ایڈیٹر 92 نیوز ارشاد عارف نے ایوانِ قائداعظم میں ہونیوالی تقریب میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں پرچم کشائی کی گئی اور پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔

We will never bother you as we have advance notification system for the latest news and updates. You will see a button at bottom of page to disable anytime.