Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دشمن پاکستان میں تخریب کاری کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، شیخ رشید

دشمن پاکستان میں تخریب کاری کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، شیخ رشید
November 25, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ دشمن پاکستان میں تخریب کاری کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے۔

جمعرات کو پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمارا معاشرہ انحطاط کا شکار ہے، پولیس صبح و شام ملک کی خدمت کرتی ہے، بدقسمتی سے پولیس کو وہ مقام نہیں دیا گیا جس کا وہ حق دار ہے۔ تھانہ عوام کے ساتھ مل جائے تو امن وامان بہتر ہو جائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا بہت مضبوط ہے، ہر آدمی کی جیب میں کیمرہ ہے، وہ ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں گاڑی والا وردی والے سے لڑتا ہے۔