Sunday, September 25, 2022

دس ہزار بیمار قیدیوں کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست

دس ہزار بیمار قیدیوں کی طبی بنیادوں پر ضمانت  پر رہائی کی درخواست

لاہور ( 92 نیوز) جیلوں میں بند دس ہزار بیمار قیدیوں کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

جیلوں میں بند دس ہزار بیمار قیدیوں کی طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملک کی جیلوں میں دس ہزار سے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جہاں ان کو علاج کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔

 درخواست میں استدعا کی گئی کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو بھی طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔