Tuesday, November 29, 2022

دس سالہ شازیہ کے قتل کا معمہ حل، قاتل ہمسایہ نکلا

دس سالہ شازیہ کے قتل کا معمہ حل، قاتل ہمسایہ نکلا
جھنگ  ( 92 نیوز)جھنگ میں چھ روز بعد دس سالہ شازیہ کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ، بچی کا قاتل اس کا ہمسایہ نکلا ، ملزمان نے اعتراف کیا کہ اس نے بچی کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ناکامی پر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ جھنگ میں دس سالہ بچی کے قتل کا معمہ چھ روز بعد حل ہو گیا، قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کا ہمسایہ نکلا، پولیس نے ملزم آصف کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا کہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی اور ناکامی پر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ [caption id="attachment_253102" align="alignnone" width="500"]دس سالہ شازیہ قتل کا معمہ حل قاتل ہمسایہ نکلا جھنگ ‏ ‏92 نیوز اغواء کرکے زیادتی دس سالہ شازیہ کے قتل کا معمہ حل، قاتل ہمسایہ نکلا[/caption] ملزم نے بتایا کہ جو جرم اس سے سرزد ہوا وہ ایسا نہیں کرنا چاہتا تھا، پھر بھی اسے اپنے کئے پر بہت شرمندگی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے بچی کی لاش بوری میں بند کرکے ویرانے میں پھینک دی تھی اور بچی کے تلاش میں پیش پیش رہ کر ہمدردی کا ڈرامہ بھی کرتا رہا، ملزم کو جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم آصف نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور تین بچوں کا باپ ہے ، پولیس نے واقعہ میں استعمال ہونے والی سائیکل، بوری، پھندہ اور دیگر اشیاء فرانزک لیبارٹری کیلئے بھجوا دی ہیں۔