Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دس روز قبل قتل ہونیوالے لڑکی کے قاتل تاحال آزاد

دس روز قبل قتل ہونیوالے لڑکی کے قاتل تاحال آزاد
August 20, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں 18 سالہ فرسٹ ائیر کی طالبہ عائزہ حسین کے دن دیہاڑے قتل کے معاملے  کو دس  روز گزر گئے مگر  پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ۔ تھانہ اسلامپورہ کی حدود میں دن دیہاڑے فرسٹ ائیر کی طالبہ کو قتل کر دیاگیا،  دس روز گزر گئے مگر  انویسٹی گیشن پولیس لواحقین کوطفل تسلیاں دینے کے علاوہ تاحال کچھ بھی نہ کر سکی ۔ عائزہ فرسٹ ائیرکی طالبہ تھی  جو پارٹ ٹائم شوقیا اپنا بیوٹی پارلر بھی چلاتی تھی، عائزہ قتل کے روزنجی ٹیکسی سروس کے ذریعے   14 اگست کیلئےجوڑا لینےنکلی تھی  جیسے راستے میں ٹارگٹ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ۔ مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ انکی یا انکی  بیٹی کی  کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی  پولیس انکے ساتھ تعاون نہیں کر رہی انہیں انصاف دلایا جائے ۔ لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہوں نے انصاف کے حصول کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی لیکن کہیں بھی شنوائی نہیں ہو رہی ، یہی نہیں انویسٹی گیشن پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بھی پیسے لیے اور اب کیس کی تفتیش کیلیے الگ سے پیسے مانگے جا رہے ہیں ۔ دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس کا روایتی بے حسی برقرار رکھتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ اندھا قتل ہے تفتیش جاری ہے بہت جلد اصل ملزمان تک پہنچ جائیں گے ۔