Saturday, July 27, 2024

دس روز بیت گئے ، مقتول مقصود کے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج نہ ہوا

دس روز بیت گئے ، مقتول مقصود کے ورثا کی درخواست پر مقدمہ درج نہ ہوا
January 30, 2018

کراچی ( 92 نیوز) کراچی کی شارع فیصل پر پولیس مقابلے کے دوران جان گنوانے والے مقصود کے اہلخانہ 10 دن بعد بھی انصاف کیلئے آنسو بہارہے ہیں مگر پولیس نے ابھی تک ورثاء کی درخواست پر مقدمہ تک درج نہیں کیا۔

کراچی میں 20 جنوری کو فائرنگ کی زد میں آنے سے مقصود زندگی کی بازی ہارگیا تھا ،جسے پولیس نے پہلے تو ڈاکو قرار دیا  لیکن جب گھر والے پہنچے تو پولیس بیان سے مُکرگئی ۔

اہلخانہ آج تک انصاف کی دہائیاں دے رہے ہیں جبکہ بیٹے کی یاد میں ماں کی آنکھوں میں آج بھی آنسو ہیں ۔

ماں اور بہن مقصود کی تصویر آنکھوں سے لگائے بیٹھی ہیں جن کا سہارا چِھن چکا ہے ۔

بینظیربھٹو کی ہم نام چھوٹی بہن بی بی شہید کے بچوں سے

انصاف کی فریاد کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ۔ والدین نے بیچ سڑک ہونے والے مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرنے کا مطالبہ  اور مقدمہ درج کروانے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل کردی ۔

پولیس مقابلے کی بھینٹ چڑھنے والا مقصود کپڑے سلائی کرکے گھر کا خرچ چلاتا تھا ۔ اہلخانہ انصاف کے طلب گار اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔