Monday, October 3, 2022

دس دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن – پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود آج منایا جائیگا

دس دسمبر انسانی حقوق کا عالمی دن – پاکستان میں مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے باوجود آج منایا جائیگا
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) دنیا بھر میں جمہوریت انسانی حقوق کی محافظ سمجھی جاتی ہے لیکن پاکستان میں نہ تو مزدوروں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے نہ ہی شہریوں کے۔ دنیا بھر میں دس دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے اور ان حقوق کی ضمانت آئین پاکستان کی اکیس دفعات دیتی ہیں۔ قائداعظم اپنی گیارہ اگست انیس سو سینتالیس کی تقریر میں بھی انسانی حقوق پر زور دے چکے ہیں۔ ڈائریکٹر ہیومن رائٹس پاکستان حسین نقی کہتے ہیں کہ جمہوریت کا ڈی ریل ہونا اور ٹریڈ یونینز نہ بننے سے انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ انسانی حقوق کےحوالے سے ریسرچ کرنے والی مریم سید کہتی ہیں کہ ملک میں انسانی حقوق سے آگاہی ضرور پیدا ہوئی ہے لیکن ابھی اس میں مزید کام کی ضرورت ہے۔ شہریوں پر پولیس تشدد اور مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزیاں وطن عزیز کے دائمی مسائل میں سے ہیں۔ حکومتوں کو صرف اعلانات کے بجائے اس حوالے سے عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔