دسویں عالمی باڈی بلڈنگ فزیک اسپورٹس چیمپیئن شپ 11 دسمبر کو تھائی لینڈ میں ہو گی

کراچی (92 نیوز) دسویں عالمی باڈی بلڈنگ فزیک اسپورٹس چیمپیئن شپ کا تھائی لینڈ میں انعقاد ہو گا جس میں سات پاکستانی تن ساز بھی ان ایکشن ہونگے۔
کراچی کے محمد رميز ابراہیم خان 80 کلو گرام کيٹگری ميں ورلڈ ٹائٹل کيلئے پوزنگ کرينگے۔ رميز کو يقين ہے چھ ماہ کی طويل محنت انہيں ورلڈ چيمپئن بنوائے گی۔
ايونٹ ميں پاکستان کے اکتاليس سالہ ظائر حسين بھی ماسٹرز کيٹگری ميں ورلڈ ٹائٹل کی جنگ لڑيں گے۔
11 دسمبر کو ہونيوالے ايونٹ ميں اسی ممالک کے سترہ سو ايتھليٹس حصہ لے رہے ہيں۔