دسمبر 2019تک پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام مکمل کرلیا جائیگا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( 92 نیوز)پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کا کہان ہے کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کا کام دسمبر 2019 تک مکمل کر لیا جائے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر قلعوں اور آہنی باڑ لگانے کا کام جاری ہے، اب تک 843قلعوں میں سے 233مکمل ہو چکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق 1200کلومیٹر کے پہلے مرحلے میں 802کلومیٹر پر کام مکمل ہو چکا جبکہ پاک افغان سرحد کی کل لمبائی 2611کلومیٹر ہے۔