Tuesday, October 4, 2022

دسمبر میں حکومت گرانا اپوزیشن کا خواب ہی رہے گا، چودھری سرور

دسمبر میں حکومت گرانا اپوزیشن کا خواب ہی رہے گا، چودھری سرور
لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ دسمبر میں حکومت گرانا اپوزیشن کا خواب ہی رہے گا، حکومت کہیں نہیں جائے گی۔ گورنر چودھری سرور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر کورونا کے باعث جلسے روکیں تو اپوزیشن سمجھے گی ہم ڈر گئے۔ اِدھر دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض چوہان کا کہنا ہے پی ڈی ایم کی سیاسی لکی ایرانی سرکس کی ناکامی کی آج ہیٹ ٹرک ہونے جا رہی ہے، بیگم صفدر کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دراصل مجھے لندن جانے دو کی دہائی ہے۔