Monday, October 3, 2022

دریائے چناب پر پکل ڈل اور لوئر کلنائی منصوبوں پر پاکستان کا اعتراض مسترد

دریائے چناب پر پکل ڈل اور لوئر کلنائی منصوبوں پر پاکستان کا اعتراض مسترد
لاہور (92 نیوز) پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات بے نتیجہ ثابت ہوئے۔ بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہی۔ دریائے چناب پر پکل ڈل اور لوئر کلنائی منصوبوں پر پاکستان کا اعتراض مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے کام جاری رکھنے کی ڈھٹائی برقراررکھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی وفد نے مذاکرات میں کمزور موقف پیش کیا ۔ واٹرکمشنرز کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد مشترکہ بریفنگ  بھی نہیں دی گئی۔ انڈس واٹرکمشنر نے مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہونے کی ذمہ دار اعلیٰ حکام پر ڈال دی۔