Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دریائے چترال میں فلڈ وارننگ !!! علاقے خالی کرالئے گئے !!! دریائے جہلم میں نچلے اور دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب

دریائے چترال میں فلڈ وارننگ !!! علاقے خالی کرالئے گئے !!! دریائے جہلم میں نچلے اور دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب
July 29, 2015
چترال / کراچی (92نیوز) سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے، دریائے سندھ میں طغیانی سے گھوٹکی میں کچے کے مزید پچاس دیہات زیرآب آ گئے۔ تونسہ سے جمعرات کی شام پانچ لاکھ اسی ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے جنوبی پنجاب کیلئے فلڈ وارننگ جاری کردی۔ ادھر بھارت نے ستلج میں پانی چھوڑ دیا جس پر وہاڑی میں بھی سیلاب کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ، پنجاب اور چترال میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاک فوج کے جوان مختلف علاقوں میں پانی میں پھنسے افراد کوسامان کے ساتھ محفوظ مقامات پرپہنچا رہے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک سے بڑا سیلابی ریلا دریائے سندھ سے گزرے گا جس سے مزید درجنوں بستیاں زیرآب آسکتی ہیں۔ مظفرگڑھ میں ضلعی انتظامیہ نے نئی فلڈ وارننگ جاری کردی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ہیڈ تونسہ کے مقام سے چھ لاکھ کیوسک پانی کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ دریائے ستلج میں بھارت کی طرف سے پانی چھوڑنے کے بعد وہاڑی کی ضلعی انتظامیہ نے فلڈوارننگ جاری کر دی۔ ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں محصور تیس مریضوں اور سیاحوں کو پشاور منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثنا چترال میں آنے والا حالیہ خوفناک سیلاب ماحولیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ نکلا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بندو گول گلیشیئر کی جھیل پھٹنے سے ہونے والی تباہی فلیش فلڈ کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی جس نے ڈھائی لاکھ لوگوں کو متاثر کیا۔ دریائے چترال میں فلڈ وارننگ جاری ہونے کے بعد کئی علاقے خالی کرا لئے گئے ہیں۔