Friday, September 30, 2022

دریائے سندھ پر بھاشا ڈیم نہیں بن سکتا، صوبائی وزیر تعلیم سندھ

دریائے سندھ پر بھاشا ڈیم نہیں بن سکتا، صوبائی وزیر تعلیم سندھ
کراچی ( 92 نیوز ) ڈیم کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما بول اٹھے ،  صوبائی وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پر بھاشا ڈیم نہیں بن سکتا۔ سردار شاہ کا کہنا تھا کہ  دریائے سندھ پر  بھاشا ڈیم بنانا  فنی بنیادوں پر بھی قابل عمل نہیں ہے ۔سندھ اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران  صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھ سے  تقریر کی توقع کیجئے گا ادا کاری کی نہیں ۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ڈیم کا ذکر چھڑا تو جیالی سرکار کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے آسمان سر پر اٹھالیا، وفاقی حکومت پر بادلوں کی طرح برس پڑے اور کہا کہ بھاشا ڈیم بالکل نہیں بن سکتا، فنی بنیادوں پر بھی قابل عمل نہیں،اگر کراچی کو قبرستان بنانا ہے تو ڈیم بنائیں۔ دوسری جانب سے  ورکس اینڈ سروسز کے وزیر ناصر حسین شاہ  کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں کی۔ ناصر حسین شاہ نے پانچ برسوں میں ميں کراچی کو پانچ سو بسيں دينے کا بھی دعوی بھی کرديا۔