Saturday, July 27, 2024

دریائے ستلج میں سیلاب  سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری

دریائے ستلج میں سیلاب  سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری
August 26, 2019
وہاڑی ( 92 نیوز) دریائے ستلج میں آنے والے سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو گیا ،  وہاڑی کے کئی دیہات ڈوب گئے ،ادھردریائے سندھ میں طغیانی کے باعث  گھوٹکی کے مزید 10دیہات زیرآب آگئے،پانی میں گھرے شہری  اپنی مددآپ کے تحت نکل مکانی کررہے ہیں۔ قصور میں آٹھویں روز بھی فلڈ ایمرجنسی نافذ ہے  اور ریسکیو آپریشن  جاری ہے،امدادی ٹیمیں دس علاقوں میں 11ہزار637افراد کو بوٹ سروس مہیا کرچکی ہیں۔ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کی آمد56ہزار660کیوسک اور اخراج 49ہزار425کیوسک ہے جبکہ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی 37ہزار640کیوسک ہے۔ ادھردریائے سندھ میں طغیانی کے باعث  گھوٹکی کے مزید 10دیہات زیرآب آگئے ، پانی میں گھرے شہری بےیارومددگار ہیں ،انتظامیہ نے ریسکیو کےلیے کوئی اقدامات ہی نہیں کیے،لوگ اپنی مددآپ کے تحت نکل مکانی کررہے ہیں۔