Thursday, September 19, 2024

درندہ صفت قاتل نے اڑھائی سالہ بچی کا گلا دبا کر قتل کر دیا

درندہ صفت قاتل نے اڑھائی سالہ بچی کا گلا دبا کر قتل کر دیا
April 8, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں درندہ صفت شخص نے اڑھائی سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی۔ لواحقین نے اعلیٰ حکام سے ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  جناح کالونی کے رہائشی جاوید کی اڑھائی سالہ بیٹی منساء پیر کی سہ پہر گلی میں کھیلتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تو اہل خانہ نے مساجد میں اعلانات کے بعد متعلقہ تھانے کو بھی اطلاع کر دی۔ بچی کا رات بھر کچھ پتہ نہ چل سکا۔ علی الصبح گھر کے قریب ایک خالی پلاٹ میں کوڑے کے ڈھیر پر منساء کی لاش دیکھ کر محلے داروں نے اہل خانہ اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ دوسری جانب پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوئوں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقتولہ کا والد جاوید فیکٹری ملازم ہے۔ منساء دو بہنوں میں پہلے نمبر پر تھی۔ کمسن بچی کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے تھانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سفاک قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔