Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

درجن سے زائد مخصوص شوگر ملوں کو نوازنے کی تیاریاں، سندھ بینک کو فی شوگر مل 50کروڑ قرضہ جاری کرنیکا حکم

درجن سے زائد مخصوص شوگر ملوں کو نوازنے کی تیاریاں، سندھ بینک کو فی شوگر مل 50کروڑ قرضہ جاری کرنیکا حکم
March 17, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ میں درجن سے زائد مخصوص شوگر ملوں  کو نوازنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کی ایک اعلیٰ شخصیت نے سندھ بینک کو فی شوگر مل پچاس کروڑ روپے قرضہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ بینک کے لیے تجوریوں کے منہ کھولنے کا حکم صادر ہو گیا۔ سندھ میں ایک درجن سے زائد شوگر ملوں کو نوازا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی ایک اعلیٰ شخصیت نے احکامات دیئے ہیں کہ ہر ایک شوگر مل کو پچاس کروڑ روپے کا قرضہ جاری کیا جائے جس کے بعد قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑا کر قرضہ جاری کرنے کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ اگر اعلیٰ شخصیت کے حکم کی تعمیل کر دی گئی تو سندھ بینک کا دیوالیہ نکل جائے گا۔ ذرائع کے مطابق قرضوں کے اجراء میں بینک کے صدر بلال شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ بلال شیخ کو پیپلزپارٹی کی اہم شخصیت کا منظور نظر تصور کیا جاتا ہے اور انہی کے طفیل انہیں یہ اعلیٰ منصب ملا ہے۔ دوسری جانب سندھ بینک میں اس گھوٹالے کی بھنک قومی احتساب بیورو کو پڑ گئی ہے۔ تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔