Saturday, December 3, 2022

درجنوں یونانیوں کا اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مظاہرہ، بس کو آگ لگا دی، پولیس کا آنسو گیس کا استعمال

درجنوں یونانیوں کا اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مظاہرہ، بس کو آگ لگا دی، پولیس کا آنسو گیس کا استعمال
ایتھنز (ویب ڈیسک) یونان میں درجنوں شہریوں نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے بس کو بھی آگ لگا دی۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پچاس کے قریب نقاب پوش افراد نے اسٹیبلشمنٹ کیخلاف مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور پٹرول بم پھینکے اور ایک بس کو نذر آتش کر دیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان کئی گھنٹے سڑکوں پر آنکھ مچولی ہوتی رہی۔ پولیس مظاہرین کو ایک جگہ سے منتشر کرتی تو وہ دوسرے مقام پر جمع ہو کر احتجاج شروع کر دیتے۔ پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ اس سے پہلے بائیں بازو کے افراد نے جرمن سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔