Tuesday, April 30, 2024

دربار عالیہ گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس میں سیالکوٹ واقعہ کی مذمت

دربار عالیہ گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس میں سیالکوٹ واقعہ کی مذمت
December 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) دربار عالیہ گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس میں سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کی گئی، ختم نبوت آئی ٹی فورس بنانے کی سفارش کردی، قرار دیا ختم نبوت ﷺ پر نوجوان نسل کو آگاہی دینے کی سخت ضرورت ہے، اہم پوسٹوں پر تعینات قادیانیوں کو ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

سجادہ نشین دربار گولڑہ پیر نظام الدین جامی گیلانی کی زیر صدارت گولڑہ شریف میں بین الاقوامی ختم نبوت کانفرنس سے وفاقی وزراء سمیت مذہبی قائدین نے خطاب کیا۔ کہا، ختم نبوت ﷺ ایک کاز ہے اسے مشن سمجھ کر چلانا ہوگا۔

سجادہ نشین دربار عالیہ گولڑہ پیر نظام الدین جامی گیلانی نے کہا کہ دربار عالیہ سے ہمیشہ اتحاد کی آواز اٹھی ہے۔ اہلسنت جماعت کو مزید کسی اور دھڑے میں تقسیم نہیں کرنے دینا۔

کانفرنس اعلامیہ میں ختم بنوت پر نوجوان نسل کو آگاہی دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا، کہا گیا کہ کاروباری حضرات بھی ختم نبوت پر کام کرنے کیلئے سامنے آئیں۔ فتنوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہمیں ختم نبوت کے دفاع پر کام کرنا ہوگا جس کیلئے ریسرچ ضروری ہے۔