Friday, October 7, 2022

دربار حضرت داتا گنج بخشؒ سمیت پنجاب بھر کے وقف مزارات کھلنے کا امکان

دربار حضرت داتا گنج بخشؒ سمیت پنجاب بھر کے وقف مزارات کھلنے کا امکان
لاہور (92 نیوز) دربار حضرت داتا گنج بخشؒ سمیت پنجاب بھر کے وقف مزارات کھلنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق  محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبہ بھر کے وقف مزارات کھولنے کی اجازت طلب کر لی، ابتدائی طور پر تین یوم کے لیے مزارات کھولنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اوقاف کی جانب سے 22 مئی سے 24 مئی تک مزارات کھولنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔