Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دراز قد نصیر سومرو کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور

دراز قد نصیر سومرو کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز) دنیا بھر میں طویل قد سے پاکستان کی پہچان بننے والا نصیر سومرو پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہو کر کسمپرسی کی  زندگی گزارنے لگا۔ سانسوں کی ڈور بھی کرائے کے گیس سلنڈر سے منسلک ہوگئی ،لیکن حکومت کو کوئی پروا نہیں ۔

طویل قامت پاکستانی نصیر سومرو پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس سے ان کے چہرے پر اداسی اور درد بھری آواز رقت طاری کر دیتی ہے ۔

کرائے کے مکان اور کرائے کے گیس سلینڈر نے نصیر سومرو کی مشکل زندگی میں اور بھی تلخیاں بھر دیں ۔

پاکستان کی پہچان نصیر سومرو نے وزیراعظم اور چئیرمین پی پی بلاول بھٹو سے مدد کی اپیل کردی۔ نصیر سومرو ان دنوں کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔