Saturday, July 27, 2024

درآمدی گیس پر بجلی پیدا کرنیوالے دو بجلی گھروں کے ٹیرف کی منظوری دیدی گئی

درآمدی گیس پر بجلی پیدا کرنیوالے دو بجلی گھروں کے ٹیرف کی منظوری دیدی گئی
August 10, 2016
لاہور(92نیوز)درآمدی گیس پر بجلی پیدا کرنے والے 2 بڑے تھرمل بجلی گھروں کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی گئی آر ایل این جی پاور پلانٹس کا ٹیرف 6روپے42 پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے کے مطابق حویلی شاہ بہادر اور بلوکی کی میں 2ہزار4 سو 53 میگاواٹ صلاحیت کے پاور پلانٹس کے لیے پیداواری ٹیرف مقرر کر دیا ہے30 سالہ ٹیرف درآمدی گیس آر ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹس کے لیے دیا گیا اگر بجلی گھر گیس سے بجلی پیدا کریں گے تو ٹیرف 6 روپے 42 پیسے فی یونٹ ہو گا اور اگر یہی پاور پلانٹس ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا کریں گے تو پیداواری لاگت 9روپے10 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے،،فیصلے میں کہا گیا کہ یہ پاور پلانٹس الٹرا سپر کرٹیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہوں گے اور زیر تعمیر بجلی گھر جنوری 2018 تک بجلی پیدا کرنا شروع کر دیں گے۔