Saturday, July 27, 2024

دبئی کے صحراؤں میں رنگا رنگ بولان گلف کلچرل ایوارڈ شو کی تیاریاں عروج پر

دبئی کے صحراؤں میں رنگا رنگ بولان گلف کلچرل ایوارڈ شو کی تیاریاں عروج پر
April 14, 2017
دبئی (ویب ڈیسک)دبئی کے صحراؤں میں رنگا رنگ بولان گلف کلچرل ایوارڈ شو کی تیاریاں عروج پر ہیں  شو میں پاکستانی گلوکار آواز کا جادو جگائیں گے۔ تفصیلا تکےمطابق دبئی کے صحراؤں میں پندرہ اپریل کو پاکستانی شوبز کے ستارے جگمگائیں گے اس رنگا رنگ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاللہ زہری، حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کی اہم شخصیات سمیت پاکستانی گلوکار، فنکار اور فلمی ستارے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے اور اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے بولان گلف ایوارڈ پاکستان اور پاکستان سے باہر ملک کا نام روشن کرنے والوں اور اہم خدمات سر انجام دینے والوں کو دیا جائے گا۔ نائنٹی ٹو نیوز سے بولان کلچر سوسائٹی پاکستان کے سیکرٹری جنرل خلیق احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی خدمات کے اعتراف میں بولان ایوارڈ سے نوازا جائے گا اور پہلی بار صحافیوں اور میڈیا میں نمایاں کام کرنے والوں کی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔ بولان کلچرل سوسائٹی پاکستان کے نائب صدر مخدوم رئیس قریشی کا کہنا تھا کہ بولان ایوارڈ جہاں لوگوں کی خدمات کا اعتراف ہے و ہیں ان کی ٹیم پاکستان میں اور پاکستان کے باہر وطن کا سافٹ امیج اجاگر کر رہی ہے، ایوارڈ میں میرٹ کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔