Wednesday, February 1, 2023

دبئی کے باکسنگ رنگ میں پندرہ دسمبر کو پھر گھمسان کا رن پڑے گا

دبئی کے باکسنگ رنگ میں پندرہ دسمبر کو پھر گھمسان کا رن پڑے گا
December 3, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) دبئی کے باکسنگ رنگ میں پندرہ دسمبر کو پھر گھمسان کا رن پڑے گا۔ ڈبلیو بی سی مڈل ایسٹ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے جنگ ہو گی۔

تنزانیا کے روسٹا کے مدمقابل پاکستانی  باکسر عثمان وزیر ہونگے۔ پریس کانفرنس کے بعد 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری بھرپور تیاری ہے۔ ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

برطانیہ روانہ ہونے سے قبل پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانی باکسرز کے ہمراہ اپنے پیغام میں کہا کہ عثمان وزیر نے انکی اکیڈمی سے تربیت حاصل کی ہے وہ یہ فائٹ ضرور جیتیں گے۔

پاکستانی باکسرز نے دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو ایرینہ میں جاکرعثمان وزیر کی حوصلہ افزائی کرنے کی دعوت دی۔