Friday, September 29, 2023

دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کافائنل آج کھیلا جائے گا

دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کافائنل آج کھیلا جائے گا
February 28, 2015
دبئی (اسپورٹس ڈیسک) دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے سنگلز فائنل میں آج نواک جوکووچ اورراجرفیڈرجبکہ ڈبل مینزفائنل میں اعصام الحق اورنیندزیمونچک کی جوڑی کامقابلہ روہن بوپنا اورڈئنیل نیسٹرسے ہوگا۔ ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے چیک جمہوریہ کے ٹامس بردیک کو 6-0، 5-7 اور 6-4 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سےپہلے  کھیلے گئے  سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے عالمی نمبر دو راجر فیڈرر نے کروشیا کے بورنا کورک کو 6-2 اور 6-1 سے شکست دے کرفائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ عالمی نمبر ایک اور عالمی نمبر دو آج دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہونگے۔ مینز ڈبل کے سیمی فائنل میں پاک سربین جوڑی نے ڈومنک انگلوٹ اور فلورن مرجیا کی جوڑی کو 7-6، 4-6 اور 11-9 سے شکست دے کرفائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ روہن بوپنا اور ڈنئیل نیسٹر سے ہو گا۔