Friday, January 27, 2023

دبئی : ڈاکٹر عشرت کی ایم کیو ایم لندن کے اہم رہنما محمد انور سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

دبئی : ڈاکٹر عشرت کی ایم کیو ایم لندن کے اہم رہنما محمد انور سے ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

 

دبئی(92نیوز)کراچی کی سیاست پر دبئی میں اہم رابطے جاری ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن کے رہنما محمد انور اور سابق گورنر ڈاکٹر سندھ عشرت العباد کے درمیان  ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں  اہم امور پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان کے سیاست دان ملکی سیاست کے فیصلے اور سیاسی چالیں اب ملک میں کم اور بیرون ملک میں بیٹھ کر چلنا زیادہ آسان اور محفوظ تصور کرتے ہیں ۔ ایسی ہی ایک سیاسی ڈیولپمنٹ جمعہ کو دبئی میں ہوئی  اور اس بار جو سب سے اہم ملاقات سامنے آئی ہے وہ  حالیہ دنوں دبئی پہنچنے والے سابق گورنر سندھ عشرت العباد اور ایم کو  ایم لندن کے رہنما محمد انور کے درمیان ہے ۔ محمد انور لندن سے دبئی پہنچے  اورجس ہوٹل میں  ڈاکٹر عشرت العباد خان مقیم ہیں اسی میں قیام کیا۔ ملاقات میں متحدہ کے مستقبل اورڈاکٹر عشرت العباد کے کردار کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد انور متحدہ قائد کے قرییئ ساتھی ہیں محمد انور پر را سے قریبی رابطوں جیسے کئی سنگین الزامات ہیں ۔