Saturday, October 1, 2022

دبئی ٹیسٹ : ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی محتاط بیٹنگ جاری

دبئی ٹیسٹ : ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی محتاط بیٹنگ جاری
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین دبئی میں کھیلا جانے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ پاکستان کے 579 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی محتاط بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز نے تین وکٹوں پر ایک سو نوے رنز بنا لیے۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے ابھی بھی ویسٹ انڈیز کو 389 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے براتھ ویٹ 32‘ جانسن پندرہ‘ سیموئلز 76 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ براوو 46 اور بلیک وڈ چار رنز پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے ایک جبکہ یاسرشاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔