Friday, October 7, 2022

دبئی ٹیسٹ دوسرا روز : شاہینوں نے ویسٹ انڈین بالرز کو بے بس کر دیا

دبئی ٹیسٹ دوسرا روز : شاہینوں نے ویسٹ انڈین بالرز کو بے بس کر دیا
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان نے دبئی کے سٹیڈیم میں کالی آندھی کو دبوچ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی بلے باز ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی ویسٹ انڈین باﺅلروں کی خوب پٹائی کرتے رہے۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈین باﺅلروں کو بڑی تگ و دو کے بعد اسد شفیق کی وکٹ ملی جو سڑسٹھ رنز بنا کر بشو کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے۔ گزشتہ روز کے مرد میدان اظہر علی نے آج بھی اپنی طوفانی اننگز جاری رکھی اور گراﺅنڈ کے چاروں طرف خوبصورت شاٹس کھیلتے ہوئے ڈھائی سو رنز مکمل کیے اور تین سو کے مجموعے پر نظریں گاڑ لیں۔ اب تک کی اننگ میں انہوں نے بائیس چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 264 رنز بنا لیے ہیں۔ بابر اعظم 69 کے سکور پر ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ بابر اعظم نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے لگائے۔ یوں پاکستان نے اب تک کی اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر 516 رنز بنا لیے ہیں اور ویسٹ انڈیز کو بڑے ہدف کے نیچے دبانے کیلئے پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے۔