Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دبئی ٹیسٹ ، پاکستان نے پہلے روز3وکٹوں پر 255رنز بنائے

دبئی ٹیسٹ ، پاکستان نے پہلے روز3وکٹوں پر 255رنز بنائے
October 7, 2018
دبئی ( 92 نیوز ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کرکٹ سیریز کا میلہ سج گیا ۔ پہلے روز  کے اختتام پر پاکستان نے  3 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا ئے ۔ پاکستان نے ٹیسٹ میچ کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ  جو درست ثابت ہوا ۔ پروفیسر محمد حفیظ اور نوجوان بلے باز امام الحق نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں کی پارٹنر شپ میں 205 رنز بنائے گئے ۔ دو سال بعد کم بیک کرنے والے اوپنر محمد حفیظ نے محتاط انداز اپناتے ہوئے 126 رنز کی اننگز کھیلی اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ۔ ساتھی اوپنر امام الحق نے بھی  ففٹی داغی ۔ امام الحق  76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ ون ڈاؤن اطہر علی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے اور 18رنز بنا کر چلتے بنے۔ حارث سہیل 15 اور محمد عباس ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لیون،پیٹر سڈل اور مارک ہولینڈ نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔