Wednesday, October 5, 2022

دبئی میں 14 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شروع ہو گیا

دبئی میں 14 واں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شروع ہو گیا

دبئی (ویب ڈیسک) 14ویں بین الاقوامی رنگا رنگ فلم فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے جس میں 50ممالک سے تعلق رکھنے والے ہدایتکار ،اداکار ،پروڈیوسرز اوررائٹرز دبئی کے لگژری مِڈ نائٹ پہنچے ہیں۔

تقریب میں سونم کپور اور عرفان خان کے علاوہ دیگر بالی ووڈ سٹار ز بھی موجود تھے۔ اس فیسٹیول کے دوران رواں برس ریلیز ہونیوالی تقریباً 146فلمیں پیش کی جائینگی جبکہ50سے زائدفلموں کے انٹرنیشنل اور نیشنل پریمیئرز بھی ہونگے۔

ہالی ووڈ ، بالی ووڈاور عرب سینما سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ستاروں سے سجا یہ فلم فیسٹیول 13دسمبر تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا۔