Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دبئی میں کس پاکستانی کی کتنی غیرقانونی جائیداد ؟ فہرست 92 نیوز نے حاصل کر لی

دبئی میں کس پاکستانی کی کتنی غیرقانونی جائیداد ؟ فہرست 92 نیوز نے حاصل کر لی
September 30, 2018
دبئی (92 نیوز) دبئی میں کس  پاکستانی  شہری  نے کتنی غیرقانونی جائیدادیں بنائی فہرست نائینٹی ٹو نیوز  نے حاصل کر لی۔ فہرست کے مطابق سندھ کے 178 اور پنجاب کے 87 بزنس مین اور سرکاری ملازمین نے دبئی میں پراپرٹیز خریدیں۔ فہرست کے مطابق ممتاز احمد مسلم 16 ، نوشاد ہارون اور محمد امین بارہ بارہ پراپرٹٰیز کے مالک ہیں جبکہ شیخ طاہر ماجد 8 جائیدادوں کے مالک نکلے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد فاروق، اسلام سلیم نے دبئی 8 آٹھ پراپرٹٰیز، عبدلعزیز راج کوٹ والا اور خالد محمود 6 چھ جائیدادیں بنائیں۔ سید محمد اقبال حسن 5 عبد الرشید میمن 3 اور فیصل عارف کے نام بھی دبئی میں 3 جائیدادیں ہیں۔