Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کاانکشاف 92 نیوز نے کیا تھا

دبئی میں پاکستانیوں  کی  جائیدادوں کاانکشاف 92 نیوز نے کیا تھا
February 8, 2018

لاہور ( 92 نیوز) دبئی میں پاکستانیوں  کی  اربوں روپے کی جائیدادوں سے  متعلق سب سے  پہلے انکشاف 92 نیوز نے کیا تھا  ۔ انکشاف مئی 2016 میں 92 نیوز کے اینکرپرسن روف کلاسرا نے اپنے پروگرام مقابل میں  کیا تھا ۔

روف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ پاکستان کے  قریب اڑھائی ہزار بڑے بڑے افراد نے اپنےبچوں کے نام پر قریباً ایک بلین ڈالر کی پراپرٹیز خریدی ہوئی ہے ۔

پروگرام میں بیورو کریٹس ، وکلاء اور ان کے اہلخانہ کی دبئی میں خریدی گئی خفیہ جائیدادوں سے پردہ اٹھایا گیا۔

روف کلاسرا کے پروگرام میں پرویز مشرف ،اختر مینگل ، شرجیل میمن ، اویس مظفر ٹپی  ، سردار یار محمد رند ، میر منور علی تالپور ، ایاز خان نیازی ، تاج محمد آفریدی ، ملک محمد قیوم ، پرنس میر مہدی  رضا ، مرزا اشتیاق بیگ ، عرفان اللہ خان مروت ، مرزا اختیار بیگ  سمیت متعدد پاکستانیوں کی دبئی میں جائیدادوں کا انکشاف بھی کیا گیا۔