Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دبئی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ اٹلی کے نام

دبئی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ اٹلی کے نام
February 8, 2018

ابو ظہبی( 92 نیوز ) دبئی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ اٹلی کے نام رہا ۔ ایلیا ویویانی نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔  اسٹار سائیکلسٹ نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چونتیس منٹس اور اکتیس سیکنڈز میں طے کیا ۔

دبئی میں سائیکلنگ چیمپئن کا  دلچسپ ایونٹ جاری ہے  ۔ دوسرے روز دنیا بھر کے ماہر سائیکل سواروں نے شاندار پرفارمنس پیش کی ،  شرکا نے ایک دوسرے پر سبقت کیلئے  خوب  پسینہ بہایا ۔

اطالوی سائیکلسٹ ایلیا ویویانی نے زبردست کارکردگی دکھائی اور  مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چونتیس منٹس اور اکتیس سیکنڈز میں طے کر کے فتح سمیٹی ۔

نیدر لینڈز کے ڈیلن نے دوسری جب کہ  ایسٹونیا کے ریکارڈو  نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔