Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دبئی میں جائیداد خریدنے کا سکینڈل، ایف آئی اے نے سوالنامہ جاری کردیا

دبئی میں جائیداد خریدنے کا سکینڈل، ایف آئی اے نے سوالنامہ جاری کردیا
February 12, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) دبئی میں جائیدادیں خریدنے کے سکینڈل میں ایف آئی اے نے جائیدادیں خریدنے والوں کو سوالنامہ جاری کر دیا ۔

ایف آئی اے کی جانب سے 4 ہزارافراد کو سوال نامہ بجھوایا گیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے پاسپورٹ نمبر ، پاکستان اور بیرون  ملک بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات سمیت 26سوال پوچھے گئے ہیں۔

سوالنامے میں کمپنی نام، سیلزٹیکس ، انکم ٹیکس نمبر، انکم ٹیکس ریٹرن کےبارے میں بھی پوچھا گیا ہے۔

تمام افراد سے دبئی سمیت دیگر ممالک میں جائیداد کی تفصیلات بھی معلوم کی جا رہی ہیں ۔ جائیداد کی درہم،یوایس ڈالر اورپاکستانی روپے میں مالیت بھی پوچھی گئی ہے ۔