Saturday, July 27, 2024

دبئی سے آنیوالا 50ہزار میٹرک ٹن پٹرول غیرمعیاری نکلنے پر شپمنٹ واپس

دبئی سے آنیوالا 50ہزار میٹرک ٹن پٹرول غیرمعیاری نکلنے پر شپمنٹ واپس
April 6, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹیٹ آئل نے دبئی سے 50 ہزار میڑک ٹن پیڑول لے کر آنے والے جہازکو غیر معیاری شپمنٹ کی بنا پر واپس کر دیا۔ متبادل شپمنٹ دو سے تین ہفتے میں کراچی پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے دبئی سے 50 ہزار میڑک ٹن پیڑول لے کر آنے والے جہازکو غیر معیاری شپمنٹ کی بنا پر واپس کر دیا۔ ہاڈرو کاربن ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پاکستان نے پیڑول کے نمونوں کی رپورٹ کو منفی قرار دیا تھا جس کے بعد پی ایس او نے شپمنٹ کینسل کردی جبکہ متبادل شپمنٹ دو سے تین ہفتے میں کراچی پہنچے گی۔ شپمنٹ واپس ہونے کی صورت میں پی ایس کو کسی قسم کے مالی نقصان کا سامنا نہیں ہو گا۔ پی ایس او کے پاس اس وقت 86 ہزار میڑک ٹن پیڑول کا اسٹاک موجود ہے۔ دس سے بارہ اپریل کو مزید دو جہاز پیڑول لے کر کراچی کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونگے۔