Saturday, July 27, 2024

دبئی ،آئی سی سی کا عمراکمل کیخلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ

دبئی ،آئی سی سی کا عمراکمل کیخلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ
August 2, 2018
دبئی ( 92 نیوز) پاکستانی  اسٹار کرکٹر عمر اکمل کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ، آئی سی سی نے اسٹار بلےباز کیخلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی انکوائری کے باعث معاملے پر خاموش تھے ۔ میدان سے دور اور خبروں میں اِن رہنے والے عمراکمل  کی مشکلات بڑھ گئیں  ۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ فائل ابھی   بند نہیں ہوئی اور اینٹی کرپشن یونٹ پاکستانی بلے باز کے  انکشافات کا جائزہ لے رہا ہے ۔ آئی سی  کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی کونسل کی انکوائری کے باعث معاملے پر خاموش تھےاور پی سی بی سے اس معاملے پر تفصیلات مانگ لی ہیں ۔ عمراکمل نےایک انٹرویو میں دعویٰ کیاتھا کہ ورلڈ کپ کے  میچز کے دوران انہیں صرف  دو گیندیں چھوڑنے  کے لیے  دولاکھ ڈالرز کی پیشکش ہوئی ۔ اسپاٹ فکسنگ کی اس  کہانی کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا فیصلہ  آنے والے دنوں میں ہو جائے گا ۔