Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پی ایس ایل تھری ، کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو 159 رنز کا ہدف

پی ایس ایل تھری ، کراچی کنگز کا لاہور قلندرز کو 159 رنز کا ہدف
February 27, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے  مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا کر لاہور قلندرز کو 160 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر خرم منظور اچھا کھیل نہ پیش کر سکے اور 13 گیندوں پر 8رنز بناکر نارائن کی گیند پر عمر اکمل کو کیچ تھما بیٹھے جب کہ ساتھی اوپنر  جوئے ڈلنے نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 28 رنز بنائے ۔ جوئے یاسر شاہ کی گیند پر نارائن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

ون ڈاؤن بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پہلی ہی گیند پر مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ کولن انگرام نے 29 گیندوں پر 28 رنز بنائے اور یاسر شاہ کی گیند پر عمر اکمل کےہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

روی بوپارا نے ٹیم کی ڈولتی ناؤ کو سنبھالا دیا اور شاندار کھیل پیش کیا ۔ بوپارا 34 گیندوں پر ففٹی اسکور کر کے ناقابل شکست رہے ۔

محمد رضوان 1،عماد وسیم 15 اور شاہد آفریدی 2 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 6 رنز بنا کر ہمت ہار گئے ۔

محمد عرفان 12 گیندوں پر 16 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

لاہور قلندرز کی جانب سے سنیل نارائن 4 اوورز میں دو وکٹوں کے عوض 18 رنز دے کر کامیاب ترین جب کہ شاہین آفریدی 3 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کئے 39 رنز دے کر مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے ۔

سہیل خان نے 4 اوورز میں دو وکٹیں حاصل کرکے 45،یاسر شاہ نے 4 اوورز میں دو وکٹوں کے عوض 25 رنز ،مستفیض الرحمان نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے عوض 22 جب کہ آغا سلمان نے ایک اوور میں بغیر کوئی وکٹ لئے 8 رنز دیئے ۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری ہے ۔