Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دبئی ، دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا

دبئی ، دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا
February 13, 2018

دبئی ( 92 نیوز ) دبئی میں فن تعمیر کا شاہکار دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل عوام کیلئے کھول دیا گیا ۔ عمارت نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی جگہ بنا لی۔

دبئی میں قائم کیا گیا جیوورا ہوٹل 356 میٹر اونچا اور 528 کمروں پر مشتمل ہے۔

اس 75 منزلہ ہوٹل میں 4 ہیلتھ کلبز اور دو لگژری ریسٹورنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔

جیوورا ہوٹل کی تعمیر پر 50 کروڑ درہم لاگت  آئی ہےاور اس ہوٹل کو چار سال کی طویل مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

 جیوورا ہوٹل تیس مربع میٹر رقبے پر محیط ہے۔