Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دبئی:دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی کی نیلامی کیلئے20لاکھ درہم کی پیشکش

دبئی:دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی کی نیلامی کیلئے20لاکھ درہم کی پیشکش
July 17, 2017

دبئی (92نیوز)دبئی میں دنیا کی سب سے بڑی انگوٹھی کی نیلامی کے لیے بیس لاکھ درہم کی پیشکش کردی گئی ۔ لیکن مالک نے فروخت سے انکار کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شوقین افراد دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی خریدنے کے لیے میدان میں آگئے۔ اکیس قیراط کے سونے کی اس انگوٹھی کا وزن چونسٹھ کلوگرام ہے جس میں پانچ کلوگرام سے زائد کے قیمتی پتھر جڑے ہیں سونے کی مارکیٹ میں انگوٹھی کی قیمت سولہ لاکھ درہم ہے لیکن کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اب اس کو خریدنے کے لیے بیس لاکھ درہم کی پیشکش کی گئی ہے۔ یہ انگوٹھی ورلڈ ریکارڈ کی حامل ہے اور گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفکیٹ کا اعزاز بھی رکھتی ہے اس انگوٹھی کو ”اسٹار آف طیبہ “ کا نام دیا گیا ہےاور دبئی کے برسا مال میں روسیلا جیولری شاپ کی زینت بنی ہوئی ہے ۔ انگوٹھی کے مالک نے اسے سردست فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور دور سے لوگ اس انگوٹھی کو دیکھنے آتے ہیں۔ عوام کو مایوس نہیں کرنا چاہتا پچپن کاریگروں نے تین ماہ میں اس شاہکار کو تیار کیا، طیبہ گروپ نے اسی ڈیزائن کی سونے کی چھوٹی انگوٹھیاں فروخت کے لیے رکھی ہیں۔