Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

داﺅد ابراہیم پاکستان میں ہے: بھارتی حکومت کا واویلا، دنیابھر کی خاک چھاننے کے باوجود بھارتی خفیہ ایجنسیاں انڈر ورلڈ ڈان کو ڈھونڈنے میں ناکام

داﺅد ابراہیم پاکستان میں ہے: بھارتی حکومت کا واویلا، دنیابھر کی خاک چھاننے کے باوجود بھارتی خفیہ ایجنسیاں انڈر ورلڈ ڈان کو ڈھونڈنے میں ناکام
May 12, 2015
ممبئی (92نیوز) سینئر بھارتی وزیر راج ناتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ بابری مسجد کی مسماری کے بعد ممبئی میں ہونے والے حملوں میں مطلوب داو¿د ابراہیم پاکستان میں ہے۔ سینئر وزیر راج ناتھ سنگھ کے بیان کے بعد نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق داو¿د ابراہیم دبئی منتقل ہوا جس کے بعد اس کے نیٹ ورک کے بارے میں پتا چلا کہ وہ ملائیشیا تک پھیلا ہوا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ داو¿د ابراہیم کے بارے میں خود بھارتی حکومت کو بھی کچھ معلوم نہیں مگر ایک خوف کی فضابھارت سرکار کی نیندیں اڑا چکی ہے۔ پہلے نائب وزیرداخلہ نے پارلیمان کو بتایا کہ حکومت کونہیں معلوم کہ داو¿د کہاں ہے لیکن بوکھلاہٹ ایسی بڑھی کہ سینئر وزیر راج ناتھ سنگھ نے ایک حیرت انگیز بیان داغ دیا کہ داودابراہیم پاکستان میں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ڈان کے بارے میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں بھی سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔ سوشل میڈیا پر راج ناتھ کے بیان کی جو درگت بنی وہ الگ کہانی ہے مگر یہ بات یقینی ہے کہ ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔