Sunday, September 15, 2024

داڑھی والا ہے مار دو !!! بزدل بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلہ سامنے آگیا

داڑھی والا ہے مار دو !!! بزدل بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلہ سامنے آگیا
October 3, 2015
سرینگر (92نیوز) پاکستان پر دہشت گردوں کی مدد کا الزام دھرنے والے بھارت کے کشمیر میں کالے کرتوت کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کے لئے بزدل بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز نے ایک مکان میں دہشت گرد چھپے ہو نے کا دعویٰ کرکے پہلے تو اسے بم مار کر مسمار کیا۔ پھر ملبے تلے دب جانے والوں کی ہلاکت کا یقین کرنے کے لئے چھان بین کیا۔ ایک زخمی کراہتا سنائی دیا تو اسے ملبے سے نکال کر شناخت اور تفتیش کی ضرورت ہی محسوس نہ کی۔ بھارتی فوجی اس ویڈیو میں یہ کہتے صاف سنائی دیتے ہیں کہ داڑھی والا ہے ماردو۔ اس کے بعد گولیوں کی ترتڑاہٹ میں اس معصوم کی چیخیں گونجیں اور پھر خاموشی چھا گئی۔ بھارتی درندوں نے اس پر ہی بس نہ کی، مسمار شدہ مکان کے ملبے پر کھڑے ہو کر گولیاں چلاتے رہے۔ پاکستان پر دراندازی اور دہشت گردی کا الزام دھرنے والے بھارتی حکام اور فوج کا یہ شیطانی روپ بین الاقوامی اداروں کو نظر نہیں آتا۔ اگر کوئی دکھانے کی کوشش کرے تو آنکھیں ہی موند لیتے ہیں۔