Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دانش کنیریا سے 2لاکھ 50ہزار پاﺅنڈ جرمانہ وصول کرنے کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سندھ ہائیکورٹ جا پہنچا

دانش کنیریا سے 2لاکھ 50ہزار پاﺅنڈ جرمانہ وصول کرنے کیلئے انگلینڈ کرکٹ بورڈ سندھ ہائیکورٹ جا پہنچا
July 29, 2015
کراچی (92نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دانش کنیریا سے دو لاکھ پچاس ہزار پاونڈ جرمانے کی رقم کی وصولی کےلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انگلینڈ کے عدالتی احکامات کے باوجود دانش کنیریا جرمانہ ادا نہیں کر رہے۔ دانش کنیریا پر برطانوی کراون کمرشل کورٹ کی جانب سے کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی پر 2009ءمیں 2 لاکھ 50ہزار پاونڈ جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔