Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دالبندین: بس اور ٹریلر میں تصادم سے آگ لگ گئی، 7جاں بحق

دالبندین: بس اور ٹریلر میں تصادم سے آگ لگ گئی، 7جاں بحق
December 17, 2016

دالبندین (92نیوز) دالبندین میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جان بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق نوکنڈی  کے قریب  گٹ وسٹ  میں مسافر بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتجے میں بس اور ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔

لیویزنے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالا اور ہسپتال منتقل کیا جبکہ آگ  کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ کو طلب کر لیا۔ حادثے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 9افراد زخمی ہوئے جنھیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو متاثرہ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے