داعش کے شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے، 70فوجی ہلاک

شام (ویب ڈیسک) شام میں جنگجو تنظیم داعش نے مختلف حملوں میں 70 سرکاری فوجیوں کو ہلاک کر دیا اور شامی فوج کی جوابی کارروائیوں میں کئی جنگجو مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق شامی صوبے حما میں داعش کے جنگجوؤں نے بشار الاسد کی حامی فورسز کو مختلف چیک پوائنٹس پر نشانہ بنایا، جس میں پچاس کے قریب فوجی مارے گئے۔
حمص میں بھی داعش نے حملے کئے، جن میں 20 کے قریب فوجی ہلاک ہوئے۔
انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فوج کی جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جن میں کئی جنگجوؤں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔