Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

داعش کےسربراہ ابوبکر البغدادی  کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی

داعش کےسربراہ ابوبکر البغدادی  کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی
July 11, 2017

بغداد(ویب ڈیسک)ظلم کا ایک باب بند ہوا دہشت گرد تنظیم داعش کےسربراہ ابوبکر البغدادی  کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اسے داعش کے خلاف عظیم کامیابی قرار دیدیا۔

تفصیلات کےمطابق روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شدت پسند جنگجو تنظیم داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ روسی لڑاکا طیاروں نے 28 مئی کو داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو شام کے شہر رقہ میں نشانہ بنایا تھا جس کے بعد اس کی ہلاکت سے متعلق متضاد اطلاعات سامنے آرہی تھیں۔ تاہم اب روسی میڈیا کا داعش کے حوالے سے کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد نئے امیر کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےبغدادی کی ہلاکت پر ٹویٹر پر اپنا ردعمل  دیا ان کا کہنا تھا یہ داعش کے خلاف بہت بڑی کامیابی ہے۔ ادھر عراقی فورسز نے موصل میں داعش کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا۔ امیر داعش کی ہلاکت اور شدت پسندی کے خاتمے پر جہاں موصل کے رہائشی اطمینان کا اظہار کررہے ہیں وہاں لوگوں نے بغدادمیں اس عظیم کامیابی کا جشن بھی منایا۔ عراق اور شام کے بڑے رقبے پر داعش نے جون 2014 میں قبضہ کیا جس کے بعد ابوبکر بغدادی نے اپنی خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھااورشام و عراق میں کئی خونریز کارروائیاں کیں۔