Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

داعش کا افغانستان میں بچوں کیلئے کام کرنیوالی این جی او کے آفس پر حملہ ،3افراد ہلاک

داعش کا افغانستان میں بچوں کیلئے کام کرنیوالی این جی او کے آفس پر حملہ ،3افراد ہلاک
January 24, 2018

جلال آباد ( 92 نیوز ) افغانستان کے شہر جلال آباد میں داعش کے مسلح دہشتگردوں نے بچوں کیلئے کام کرنے والی غیرملکی این جی او کے دفتر پر دھاوا بول دیا ۔ خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ۔ ادھر افغان فورسز نے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان صوبہ ننگرہار کے دارالحکومت جلال آباد علی الصبح ہی دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا ۔ بموں اور جدید اسلحہ سے لیس دہشتگردوں نے بچوں کے فلاح کیلئے کام کرنے والی غیرملکی تنظیم سیو دی چلڈرن کے دفتر کو نشانہ بناڈالا ۔

صوبائی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے دفتر کے داخلی دروازے پر خودکش دھماکہ کیا جس کے بعد تین مسلح افراد فائرنگ کرتے اندر داخل ہوگئے اور وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا ۔

حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے عمارت کو گھیرے میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا ۔ جس کے دوران دو دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

صوبائی حکام نے خونریز کارروائی میں تین افراد کی ہلاکت جبکہ 24 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ مرنے والوں میں تنظیم کے دو مقامی ارکان اور ایک فوجی شامل ہیں ۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ۔ جبکہ افغان میڈیا کے مطابق حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے ۔ حملے کے بعد سیو دی چلڈرن نے افغانستان بھر میں اپنے آپریشنز کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔