داعش نے پیلمائرا میں ہزاروں برس قدیم معبد تباہ کر دیا
دمشق (ویب ڈیسک) شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے جنگجووں نے جنوبی شام کے قدیمی شہر پیلمائرا میں ایک اور عمارت کو زمیں بوس کر دیا۔
تباہ ہونے والا معبدبعل شامین 17 عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق شام میں داعش کے دہشت گردوں نے پیلمائرا کی تاریخی عمارت کو تباہ کر دیا۔
اقوام متحدہ نے اس آثار قدیمہ کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیاتھا۔ دہشت گردوں نے عمارت میں بھاری مقدار میں باردوی مواد نصب کیا اور دھماکے سے تباہ کر دیا۔
دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارت کا اندرونی حصہ اور چاروں ستون تباہ ہو گئے۔ تباہ ہونے والا معبدبعل شامین سترہ عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔