داعش نے بوکوحرام کی جانب سے وفاداری کی پیشکش قبول کرلی

غداد(ویب ڈیسک)داعش نے بوکوحرام کی جانب سے وفاداری کی پیشکش قبول کر لی۔غیر مصدقہ پیغام میں داعش کے ترجمان محمد العدنانی نے کہا کہ خلافت کے نفاذ کا دائرہ اب مغربی افریقہ تک پھیل گیا ہے۔
خلیفہ نے تبلیغ اور جہاد کیلئے بوکو حرام کی طرف سے وفاداری کی پیشکش قبول کرلی۔
پیغام میں مسلمانوں سے مغربی افریقہ میں شدت پسندوں کا ساتھ دینے کا بھی کہا گیا۔
گزشتہ ہفتے بوکوحرام نے داعش سے وفاداری کا اعلان کیا تھا،ابوبکر البغدادی کی سربراہی میں شدت پسند تنظیم داعش نے عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔
داعش کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم اتحاد فضائی کارروائیاں کر رہا ہے جبکہ عراقی فورسز نے کئی علاقوں میں زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
بوکوحرام نے افریقہ میں سب سے وحشیانہ بغاوت شروع کر رکھی ہے۔