Saturday, July 27, 2024

داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے : دفترخارجہ

داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے : دفترخارجہ
February 11, 2016
اسلام آباد (92نیوز) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ داعش پاکستان میں منظم تنظیم نہیں۔ داعش سے متعلق ڈی جی آئی بی کے بیان پر تبصرہ نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں تعینات نئے ترجمان نفیس ذکریا نے اپنی پہلی میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے دنیا میں امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ دہشت گردی کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ داعش کے حوالے سے میڈیا رپورٹ دیکھی ہیں۔ ڈی جی آئی بی کے داعش سے متعلق بیان پر تبصرہ نہیں کرونگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بتایا کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کی ابھی کوئی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ پاکستان اور بھارت جانتے ہیں کہ مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔ پٹھان کوٹ کی تحقیقات کے خاتمے کا علم نہیں۔ تحقیقات کی پیش رفت پر وزارت داخلہ ہی بہتر بتا سکتی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ چار ملکی گروپ نے طالبان مذاکرات کے لیے روڑ میپ تیار کرلیا ہے۔ کابل میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں طالبان مذاکرات کے روڑ میپ کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر سے ایل این جی معاہدہ توانائی کی ضرورت پوری کرنے کے لیے ہے۔